پنجاب کے امرتسر ہوائی اڈے پر آج صبح ایک لاوارث بیگ ملنے کی وجہ سے احتیاطا تمام پروازوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہیں۔امرتسر ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر نے فون
پر میڈیا کو بتایا کہ انسداد بم دستہ موقع پر پہنچ کر بیگ کی تفتیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے تمام احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔